0
Wednesday 14 Mar 2018 23:43

کراچی، تاج میڈیکل کمپلیکس کے قریب کچرا کنڈی سے 3 نومولود بچوں کی لاشیں برآمد

کراچی، تاج میڈیکل کمپلیکس کے قریب کچرا کنڈی سے 3 نومولود بچوں کی لاشیں برآمد
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں انسانیت کی تذلیل، تاج میڈیکل کمپلیکس کے قریب کچرا کنڈی سے 3 نومولود بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ایم اے جناح روڈ پر تاج میڈیکل کمپلیکس کے قریب کچرا کنڈی سے 3 نومولود بچوں کی لاشیں ملی ہیں، امدادی اداروں نے تینوں لاشیں اسپتال منتقل کر دیں۔ پولیس نے نومولود بچوں کی لاشیں ملنے پر تحقیقات شروع کر دی، علاقے میں لوگوں سے اس حوالے سے معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں، تاحال یہ پتہ نہیں چلا کہ بچوں کی لاشیں کس نے کچرا کنڈی میں پھینکی ہیں۔


خبر کا کوڈ : 711559
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش