QR CodeQR Code

سینیٹ الیکشن میں بدترین شکست سے مسلم لیگ (ن) کا نہ ختم ہونیوالا زوال شروع ہوگیا ہے، علامہ اقتدار نقوی

15 Mar 2018 00:21

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ قومی اداروں کی اونے پونے فروخت اور چہیتوں کو نوازنے کی مذموم مہم نے اقرباء پروری کا بازار گرم کر دیا تھا، حکومت کی آڑ میں بدترین کرپشن کو فروغ دیا، اپنے بینک بیلنس اور بیرون ملک جائیداد میں اضافہ کرتے رہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے ملتان میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں محب وطن قیادت نے لوٹ مار گروپ کو چاروں شانے چت کیا۔ محروم اور پسماندہ صوبے بلوچستان سے ایوان بالا کے سربراہ کا آنا قومی وحدت اور سلامتی کیلئے نیک شگون ہے، سینیٹ الیکشن میں بدترین شکست سے مسلم لیگ (ن) کا نا ختم ہونیوالا زوال شروع ہوگیا ہے۔ ماڈل ٹائون میں معصوم انسانوں کا قتل عام کرنے والے میاں برادارن اب اسمبلیوں میں نہیں بلکہ جیل میں جائیں گے، انہوں نے اپنے طویل دور اقتدار میں پورے ملک کو لوٹ سیل پر لگا دیا تھا، قومی اداروں کی اونے پونے فروخت اور چہیتوں کو نوازنے کی مذموم مہم نے اقرباء پروری کا بازار گرم کر دیا تھا، انہوں نے حکومت کی آڑ میں بدترین کرپشن کو فروغ دیا، اپنے بینک بیلنس اور بیرون ملک جائیداد میں اضافہ کرتے رہے، جب قومی اداروں نے ان کی کرپشن پر ان کی گرفت کی تو انہوں نے قومی اداروں کے خلاف اعلان جنگ کر دیا۔ علامہ اقتدار نقوی نے مریم نواز کی جانب سے کی جانے والی توہین رسالت وعصمت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کائنات کے بدکردار اپنے آپ کو نور کے ساتھ مثالیں دے کر لعنت کا طوق اپنے گلے میں ڈال رہے ہیں، عوام بیدار ہے آئندہ الیکشن میں انہیں شکست فاش ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 711571

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/711571/سینیٹ-الیکشن-میں-بدترین-شکست-سے-مسلم-لیگ-ن-کا-نہ-ختم-ہونیوالا-زوال-شروع-ہوگیا-ہے-علامہ-اقتدار-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org