0
Thursday 15 Mar 2018 10:44

لڑائی کے حق میں نہیں لیکن ملک کو آئین کے مطابق چلنا چاہئے، نوازشریف

لڑائی کے حق میں نہیں لیکن ملک کو آئین کے مطابق چلنا چاہئے، نوازشریف
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ ہم کسی قسم کی لڑائی کے حق میں نہیں لیکن ملک کو آئین کے مطابق چلنا چاہئے۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم بھی دیکھ رہے ہیں آپ بھی دیکھ رہے ہیں کیا چل رہا ہے، بہت کچھ دیکھا ہے آدھی زندگی گزر گئی، اس دوران تجربات اچھے اور برے ہوئے ہیں لیکن اچھے تجربات سے سیکھنے کو ملتا ہے، اچھے اور برے تجربات دیگر سیاستدانوں کے ساتھ بھی ہوئے ان سے سیکھنا چاہئے اور ملک و قوم کے لئے جو اچھا ہو اس سے دل خوش ہوتا ہے۔

گفتگو کے دوران صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ اعتزاز احسن نے کہا تھا کہ سازش کرنے والے کا نام لیں ساتھ کھڑے ہوں گے جس پر نواز شریف نے کہا کہ آپ کو لگتا ہے وہ ساتھ کھڑے ہوں گے، میرے سوا جن سیاستدانوں کے مقدمات ہیں ان پر کرپشن اور کِک بیکس کے الزامات ہیں، میرا مقدمہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے جس میں ایسا کوئی الزام نہیں۔ نوازشریف نے کہا کہ ملک کو آئین کے مطابق چلنا چاہئے، سینیٹ انتخاب میں جو تماشا ہوا اس کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں، آئین پر عمل درآمد کی خواہش کوئی بری تو نہیں، عمران خان اور زرداری صاحب کو سنجرانی ہاوٴس کا پتہ کس نے بتایا اور کون سا جی پی ایس تھا کہ سارے طرم خان ایک جگہ اکٹھے ہوئے، ہم کسی قسم کی لڑائی کے حق میں نہیں تاہم محمود اچکزئی نے قبائل کے احتجاج میں جو بات کی اس پر انکوائری ہونی چاہئے۔ نوازشریف نے کہا کہ وہ نظام لے کر آئیں گے جو ملک کی ضرورت ہے، موجودہ نظام میں اصلاحات کرنے کی ضرورت ہے، جامع نظام عدل لانے کے لئے کام کر رہے ہیں، انصاف نہ ملنا یا دیر سے ملنا ملک کا بڑا مسئلہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 711625
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش