QR CodeQR Code

رائیونڈ دھماکے کی ذمہ دار کالعدم تحریک طالبان نے قبول کر لی

15 Mar 2018 17:48

کالعدم تنظیم کے مرکزی ترجمان محمد خراسانی کیطرف سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ تحریک طالبان پاکستان کے استشہادی مجاہد یعقوب غازی نے آج عشاء کے بعد لاہور کے علاقے رائیونڈ روڈ پر واقع پولیس چوکی پر حملہ کیا، یہ کارروائی پنجاب میں ہمارے بے شمار ساتھیوں کی ہلاکت کے انتقام کی ایک کڑی ہے، حکومت اور سکیورٹی ادارے مزید واقعات کے انتظار میں رہیں۔


اسلام ٹائمز۔ رائیونڈ میں تبلیغی مرکز کے قریب خودکش حملے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد جاں بحق جبکہ 35 زخمی ہوگئے تھے۔ واقعہ کی ذمہ داری تبلیغی جماعت کے ہی مبینہ ساتھیوں کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرلی ہے۔ کالعدم تنظیم کے مرکزی ترجمان محمد خراسانی کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ تحریک طالبان پاکستان کے استشہادی مجاہد یعقوب غازی نے آج عشاء کے بعد لاہور کے علاقے رائیونڈ روڈ پر واقع پولیس چوکی پر حملہ کیا، یہ کارروائی پنجاب میں ہمارے بے شمار ساتھیوں کی ہلاکت کے انتقام کی ایک کڑی ہے، حکومت اور سکیورٹی ادارے مزید واقعات کے انتظار میں رہیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ شب حملہ ایسے وقت میں کیا گیا، جب رات کے 9 بجے نفری تبدیل ہو رہی تھی۔ ذرائع کے مطابق نفری 12 گھنٹے کیلئے تعینات ہوتی ہے، صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک نفری تعینات رہتی ہے جبکہ گذشتہ رات دوسری شفٹ ایک گھنٹہ تاخیر سے پہنچی تھی۔


خبر کا کوڈ: 711629

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/711629/رائیونڈ-دھماکے-کی-ذمہ-دار-کالعدم-تحریک-طالبان-نے-قبول-کر-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org