QR CodeQR Code

صادق سنجرانی کا بحیثیت چیئرمین سینیٹ انتخاب بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج

15 Mar 2018 10:55

کیس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صادق سنجرانی آئینی طور پر قائم مقام صدر نہیں بن سکتے، کیونکہ صدر مملکت کیلئے کم از کم عمر کی شرط 45 سال ہے، جبکہ صادق سنجرانی کی عمر چالیس سال ہے۔


اسلام‌ ٹائمز۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے انتخاب کو بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ کوئٹہ کے مقامی وکیل جمیل رمضان دہوار ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت آج بلوچستان ہائی کورٹ میں ہوگی۔ درخواست گزار جمیل رمضان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ کے عہدے کیلئے مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اترتے۔ ان کا انتخاب آئین و قانون کے تقاضوں کے برعکس کیا گیا ہے۔ صادق سنجرانی آئینی طور پر قائم مقام صدر نہیں بن سکتے، کیونکہ صدر مملکت کیلئے کم از کم عمر کی شرط 45 سال ہے، جبکہ صادق سنجرانی کی عمر چالیس سال ہے۔


خبر کا کوڈ: 711633

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/711633/صادق-سنجرانی-کا-بحیثیت-چیئرمین-سینیٹ-انتخاب-بلوچستان-ہائیکورٹ-میں-چیلنج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org