QR CodeQR Code

نیشنل ایکشن پلان کوئی بٹن نہیں جسے آن آف کیا جائے اور دہشتگردی ختم ہو جائے، رانا ثناءاللہ

15 Mar 2018 17:09

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وزیر قانون کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے واقعے کی کڑی پی ایس ایل سے مل سکتی ہے، جس پر تحقیقات کی جا رہی ہیں، پی ایس ایل کے انتظامات کو اب نئے سرے سے دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رائیونڈ میں ہونیوالے خودکش حملے میں قانون نافذ کرنیوالوں اور پولیس کو ٹارگٹ کیا گیا ہے۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے مطابق جو کیا جانا ضروری تھا وہ اقدامات کئے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رائیونڈ میں ہونیوالے دہشتگردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں، جس میں 5 پولیس اور 4 سویلین شہید ہوئے لیکن دہشتگردی کئ کارروائیاں ہمیں پیچھے نہیں ہٹا سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، رائیونڈ میں ہونیوالا خودکشُ حملہ تھا، ملک کو پُرامن بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعے کی کڑی پی ایس ایل سے مل سکتی ہے، جس پر تحقیقات کی جا رہی ہیں، پی ایس ایل کے انتظامات کو اب نئے سرے سے دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رائیونڈ میں ہونیوالے خودکش حملے میں قانون نافذ کرنیوالوں اور پولیس کو ٹارگٹ کیا گیا ہے۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے مطابق جو کیا جانا ضروری تھا وہ اقدامات کئے گئے ہیں، نیشنل ایکشن پلان کوئی بٹن نہیں جسے آن آف کیا جائے اور دہشتگردی ختم ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے دہشتگرد ہر وقت اس کوشش میں رہتے ہیں کہ ایسے واقعات کریں لیکن حکومت دہشتگردوں کو ان کے عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی خیر منائیں جوتیاں انہیں بھی پڑنے والی ہیں، شیخ رشید کو کل چوٹ صحیح لگی ہے، جوتی کا کلچر پروموٹ کیا گیا تو یہ کسی کو بھی پڑ سکتی ہیں، چور کی داڑھی میں تنکے والی بات ہے، عمران خان کئ شادی کے حوالے سے بات کی، گالی نہیں دی۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ شیخ رشید کیساتھ بھی کبھی ایسا سلوک کرنے کی بات نہیں کی۔


خبر کا کوڈ: 711655

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/711655/نیشنل-ایکشن-پلان-کوئی-بٹن-نہیں-جسے-آف-کیا-جائے-اور-دہشتگردی-ختم-ہو-رانا-ثناءاللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org