QR CodeQR Code

سینیٹ میں الیکشن کا طریقہ کار تبدیل کرنے کیلئے کے پی اسمبلی سے قرار داد منظور کرانیکا فیصلہ

15 Mar 2018 15:50

پی ٹی آئی کیجانب سے صوبائی اسمبلی میں قرار داد جمع کرائی جارہی ہے جس میں سینٹ الیکشن براہ راست عوامی ووٹوں سے کرانے یا پھر اس کیلئے مناسب نمائندگی کا طریقہ کار اختیار کرنیکا مطالبہ کیا جائیگا، قرار داد پر تمام جماعتوں کی حمایت حاصل کی جائیگی تاکہ متفقہ طور پر منظور کرائی جاسکے، اس ضمن میں اسپیکر اسد قیصر خود تمام پارلیمانی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے ایوان بالا کے الیکشن کا طریقہ کار تبدیل کرنے کیلئے صوبائی اسمبلی سے قرار داد منظور کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق سینٹ کے حالیہ الیکشن نے ثابت کردیا کہ جب تک طریقہ کار تبدیل نہیں ہوگا ہارس ٹریڈنگ کا عمل اور چمک کا چکر چلتا رہے گا۔ اس لئے اب وقت آگیا ہے کہ طریقہ کار کی تبدیلی کے حوالہ سے فیصلہ کرلیا جائے۔ اس مقصد کیلئے خیبر پختونخوا اسمبلی میں قرار داد جمع کرائی جارہی ہے جس میں سینٹ الیکشن براہ راست عوامی ووٹوں سے کرانے یا پھر اس کیلئے مناسب نمائندگی کا طریقہ کار اختیار کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ قرار داد پر تمام جماعتوں کی حمایت حاصل کی جائے گی تاکہ متفقہ طور پر منظور کرائی جاسکے۔ اس ضمن میں اسپیکر اسد قیصر خود تمام پارلیمانی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے۔


خبر کا کوڈ: 711696

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/711696/سینیٹ-میں-الیکشن-کا-طریقہ-کار-تبدیل-کرنے-کیلئے-کے-پی-اسمبلی-سے-قرار-منظور-کرانیکا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org