0
Thursday 15 Mar 2018 20:28

کسی بھی صورت میں رہبر معظم کی توہین برداشت نہیں کرینگے، مولانا شبیر قمی

کسی بھی صورت میں رہبر معظم کی توہین برداشت نہیں کرینگے، مولانا شبیر قمی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیروان ولایت نے بھارت میں مقیم صیہونی و استعماری ایجنٹ سیف عباس کے توہین آمیزانہ بیان پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ سرینگر سے جاری اپنے ایک مذمتی بیان میں پیروان ولایت کے سربراہ مولانا سبط محمد شبیر قمی نے کہا کہ ایسے درندہ صفات افراد صیہونیت و استعماریت کا دل جیتنے کے لئے اس طرح کی مذموم حرکتیں انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ولایت فقیہ ایک ایسا نظام ہے، جس سے نام نہاد سپر طاقتیں لرزہ بہ اندام ہیں اور انہوں نے اس نظام کو بگاڑنے کے لئے ناکام کوششوں کو جاری رکھا ہے، جس کی تازہ مثال سیف عباس نامی درندہ صفت انسان ہے۔ مولانا شبیر قمی نے کہا کہ ایم آئی سکس کو پوری طرح ولایت فقیہ کے خلاف میدان میں اتارا گیا ہے اور یہ مذموم ایجنسی دشمنان اسلام کی گندی نالی پر پل کر اسلام اور اسلامی رہنماؤں کے خلاف زبان درازی کر رہے ہیں۔

مولانا سبط شبیر قمی نے کہا کہ ولایت فقیہ کے مضبوط قلعے کا شیرازی چیلے کچھ نہیں بگاڑ سکتے بلکہ یہ مضبوط اور مستحکم نظام رہبر عظیم الشان کی قیادت میں ترقی کی منازل تیزی کے ساتھ طے کر رہا ہے۔ مولانا شبیر قمی نے کہا کہ سیف عباس نامی ملعون کا رہبر معظم کے تئیں گستاخانہ بیان ناقابل برداشت اور قابل تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ولایت کے تئیں ہم اپنی جان قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گے اور رہبر کی شان میں گستاخی کرنے والے بدزبانوں کی زبانیں نکالی جائیں گی۔ مولانا سبط شبیر نے قوم سے اپیل کی کہ وہ ایسے زرخرید ایجنٹوں کو بے نقاب کریں، تاکہ دوبارہ کوئی ایسی نازیبا حرکت انجام نہ دیں سکیں۔ انہوں نے سیف عباس نامی ملعون کو سخت سے سخت سزا کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اس ملعون کے بدن سے اسلامی لبادہ اتاریں۔
خبر کا کوڈ : 711736
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش