0
Thursday 15 Mar 2018 21:54

1954ء کے بعد سندھ آنیوالے تمام غیر ملکیوں کو غیر قانونی قرار دیکر صوبے سے نکالا جائے، امیر بھنبھرو

1954ء کے بعد سندھ آنیوالے تمام غیر ملکیوں کو غیر قانونی قرار دیکر صوبے سے نکالا جائے، امیر بھنبھرو
اسلام ٹائمز۔ سندھ نیشنل پارٹی کے چیئرمین امیر بھنبھرو نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھیوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے والوں کو خبردارکرتے ہیں کہ سندھ کے خلاف سازشیں بند کیں اور وفاقی و صوبائی حکومتوں نے اگر سندھ کے خلاف سازشیں بند نہ کیں، تو سندھ کی عوام کے ردعمل سے بچ نہیں سکتے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ نیشنل پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ 1954ء کے بعد سندھ میں آنے والے تمام غیر ملکیوں کو غیر قانونی قرار دیکر سندھ سے نکال دیا جائے، بنگالیوں، بہاریوں، برمیوں اور افغانیوں کو قومی شناختی کارڈ جاری کرنے اور ووٹ کا حق دینے کو مسترد کا جائے، نادرا چئرمین اور ڈی جی نادرا سندھ کو فوری طور پر برطرف کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں سندھیوں کا فوری طور پر ووٹر لسٹوں میں نام شامل کیا جائے، سندھ نیشنل پارٹی اس عمل کے خلاف سندھ کے تمام قوم پرستوں، سندھ دوستوں، پارٹیوں، دانشوروں، مزدوروں اور وکلاء سے اپیل کرتی ہے کہ سندھیوں کی بقاء کی خاطر قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 711759
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش