QR CodeQR Code

چوری سے روکنے پر بڑے بھائی کو قتل کرکے لاش بھٹی میں جلانے والا ملزم گرفتار

15 Mar 2018 22:07

پولیس کے مطابق وقوعہ کے وقت دونوں بھائی فیکٹری میں موجود تھے، جب چھوٹے بھائی کو لوہا چراتے دیکھ کر بڑے بھائی طیب نے منع کیا تو دونوں میں جھگڑا ہو گیا۔


اسلام ٹائمز۔ گجرانوالہ میں چوری سے منع کرنے پر چھوٹے بھائی نے مبینہ طور پر بڑے بھائی کو قتل کر دیا اور جرم چھپانے کے لیے لاش کو لوہا پگھلانے والی بھٹی میں جلا دیا۔ ایس ایچ او تھانہ کھیالی فرحت چٹھہ کے مطابق 2 روز قبل انور نامی شہری نے اپنے دو بیٹوں طیب اور علی کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی جس پر تفتیش شروع کی گئی۔ پولیس نے چھوٹے بیٹے علی کو تلاش کرکے تفتیش کی تو اس نے اپنے بڑے بھائی کے قتل کا اعتراف کرلیا۔ پولیس کے مطابق وقوعہ کے وقت دونوں بھائی فیکٹری میں موجود تھے، جب چھوٹے بھائی کو لوہا چراتے دیکھ کر بڑے بھائی طیب نے منع کیا تو دونوں میں جھگڑا ہو گیا، جس پر علی نے مبینہ طور پر لوہے کا راڈ طیب کے سر میں مار کر اسے قتل کر دیا اور بعدازاں لاش کو لوہا پگھلانے والی بھٹی میں جلا دیا اور خود دوستوں کے ساتھ مری چلا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ کھیالی کے مطابق بھٹی سے ملنے والی مقتول کی ہڈیاں اور دیگر شواہد لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 711760

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/711760/چوری-سے-روکنے-پر-بڑے-بھائی-کو-قتل-کرکے-لاش-بھٹی-میں-جلانے-والا-ملزم-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org