QR CodeQR Code

خیبر ایجنسی، سرحد پار سے حملہ، 1 ایف سی اہلکار شہید

16 Mar 2018 11:26

لنڈی کوتل کے علاقے بازار ذخہ خیل میں سرحد پار سے نامعلوم دہشتگردوں نے ایف سی چیک پوسٹ پر مارٹر کا گولہ فائر کیا جس کے نتیجے میں اہلکار حنیف خان شہید ہوگیا، تاہم حملے کی ذمہ داری کسی بھی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں سرحد پار سے دہشت گردوں کے حملے میں ایف سی کا 1 اہلکار شہید ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق لنڈی کوتل کے علاقے بازار ذخہ خیل میں سرحد پار سے نامعلوم دہشت گردوں نے ایف سی چیک پوسٹ پر مارٹر کا گولہ فائر کیا جس کے نتیجے میں اہلکار حنیف خان شہید ہوگیا۔ واقعے بارے مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں جبکہ حملے کی ذمہ داری کسی بھی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔ خیال رہے کہ پاکستان سے ملحقہ افغان سرحدی علاقوں میں مختلف شدت پسند تنظیموں کی موجودگی کا خود افغان حکومت اور امریکہ نے بھی اعتراف کیا ہے جہاں امریکہ کی جانب سے وقتاََ فوقتاََ ڈرون حملے بھی کئے گئے جن میں اہم کمانڈروں کی ہلاکت کا دعویٰ بھی کیا گیا۔ دوسری جانب افغان سرحدی علاقوں سے سکیورٹی فورسز اور امن لشکر کے مورچوں پر بھی حملے ہوتے رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 711812

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/711812/خیبر-ایجنسی-سرحد-پار-سے-حملہ-1-ایف-سی-اہلکار-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org