0
Friday 16 Mar 2018 12:23

نقیب قتل کیس، راؤ انوار کی گرفتاری کیلئے سندھ پولیس کو مزید مہلت مل گئی

نقیب قتل کیس، راؤ انوار کی گرفتاری کیلئے سندھ پولیس کو مزید مہلت مل گئی
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی گرفتاری کیلئے مزید مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے 19 مارچ کو پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نقیب اللہ قتل ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا کہ راؤ انوار سے متعلق اسلام آباد اور کراچی ایئر پورٹ کی فوٹیجز حاصل کرلی ہیں، لیکن جائزے کیلئے مزید وقت درکار ہے، جس کے باعث راؤ انوار کی گرفتاری کیلئے مزید مہلت دی جائے۔ چیف جسٹس نے آئی جی سندھ کو پیر تک رپورٹ اسلام آباد میں جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ نقیب اللہ قتل کیس پیر کو اسلام آباد میں سنیں گے۔ سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ راؤ انوار کے بیرون ملک جانے کے کوئی شواہد نہیں ملے، وہ جو بھی کر رہے ہیں غلط ہے، اب انہیں عدالت میں پیش ہوجانا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 711826
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش