QR CodeQR Code

قلعہ سیف اللہ، جے یو آئی رہنماء کے گھر پہ امریکی ڈرون حملہ، 8 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی

16 Mar 2018 17:54

پاک افغان سرحدی علاقے قلعہ سیف اللہ میں تحریک طالبان کے سابق اور جمیعت علمائے اسلام بلوچستان کے موجودہ رہنماء مولوی حبیب اللہ کے گھر پر امریکی ڈرون حملے میں 8 افراد ہلاک جبکہ 30 سے زاہد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق حملے میں 11 افراد لاپتہ ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے پاک افغان سرحدی علاقے قلعہ سیف اللہ میں تحریک طالبان کے سابق اور جمیعت علمائے اسلام بلوچستان کے موجودہ رہنماء مولوی حبیب اللہ کے گھر پر امریکی ڈرون حملے میں 8 افراد ہلاک جبکہ 30 سے زاہد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق حملے میں 11 افراد لاپتہ ہیں۔ محمود خان اچکزئی نے بھی قلعہ سیف اللہ میں امریکی ڈرون حملے کی تصدیق کی ہے، تاہم حکومتی سطح پہ تاحال اس حملے کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 711880

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/711880/قلعہ-سیف-اللہ-جے-یو-ا-ئی-رہنماء-کے-گھر-پہ-امریکی-ڈرون-حملہ-8-افراد-جاں-بحق-30-سے-زائد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org