QR CodeQR Code

عمران کے دوروں کیلئے 2 ہیلی کاپٹرزکا استعمال، افسران کے بیانات ریکارڈ کرنا شروع

16 Mar 2018 18:17

ذرائع کے مطابق اس کیس میں اب تک سیکرٹری کیڈر کے تین افسران نے اپنے بیانات ریکارڈ کردئیے ہیں اور اس سلسلے میں مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا نے خیبر پختونخوا میں بر سر اقتدار پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے دوروں کیلئے دو سرکاری ہیلی کاپٹروں کے استعمال سے متعلق جاری انکوائری میں سیکرٹریٹ کے اہم افسران کے بیانات ریکارڈ کرنا شروع کردیئے نیب ذرائع کے مطابق گزشتہ روز نیب خیبر پختونخوانے سیکرٹری ایڈمنسٹریشن کے بعد سابق سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو بھی طلب کرلیا ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے سیکرٹری سے ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق اہم معلومات سے حاصل کرلیں ہیلی کاپٹر کیس میں طلب کئے جانیوالوں میں ارباب شاہ رخ ، غلام حسین اور حفظ الرحمان شامل ہیں، ذرائع کے مطابق اس کیس میں اب تک سیکرٹری کیڈر کے تین افسران نے اپنے بیانات ریکارڈ کردئیے ہیں اور اس سلسلے میں مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔


خبر کا کوڈ: 711893

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/711893/عمران-کے-دوروں-کیلئے-2-ہیلی-کاپٹرزکا-استعمال-افسران-بیانات-ریکارڈ-کرنا-شروع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org