0
Wednesday 11 May 2011 14:43

ایران عرب ممالک کیلئے خطرہ نہیں، عمرو موسی

ایران عرب ممالک کیلئے خطرہ نہیں، عمرو موسی
اسلام ٹائمز- العالم نیوز چینل کے مطابق عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل جناب امر موسی نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تعلقات عرب ممالک کیلئے کوئی خطرہ نہیں رکھتے بلکہ ان کیلئے انتہائی مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔ وہ امریکی روزنامے واشنگٹن پوسٹ کے نمائندے سے گفتگو کر رہے تھے۔
جناب عمرو موسی نے مشرق وسطی میں موجود اسرائیلی ایٹمی ہتھیاروں کی جانب توجہ دینے پر زور دیا۔ انہوں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی رائے عامہ کا احترام کرتے ہوئے فوراً غزہ کا ظالمانہ محاصرہ ختم کر دے۔ جناب عمرو موسی نے کہا کہ مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کی غزہ محاصرہ سے متعلق پالیسی صحیح نہیں تھی۔
عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نے حماس اور فتح کے درمیان سمجھوتے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حماس ایک دہشت گرد گروہ نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 71191
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش