0
Friday 16 Mar 2018 19:08

کراچی، لڑکیوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانیوالے گروہ کے ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

کراچی، لڑکیوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانیوالے گروہ کے ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں لڑکیوں کو ورغلا کر فارم ہاؤس میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے گروہ کے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان دانیال احمد، آفاق احمد، اسد نیازی اور غفران مرزا کو کراچی کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا، تو تفتیشی افسر نے عدالت سے ملزمان کا ریمانڈ حاصل کرنے کی استدعا کی، جس پر عدالت نے چاروں ملزمان کو 28 مارچ تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عامر فاروقی کا کہنا تھا کہ یہ حساس نوعیت کا معاملہ ہے، لیکن گرفتار ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، جبکہ متاثرہ لڑکیوں کی کوئی فیملی منظرعام پر نہیں آئی، جس کے بعد پولیس نے اپنی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔ عامر فاروقی نے کہا کہ کیس میں پولیس کو بہت سارے شواہد ملے ہیں، گرفتار ملزمان نے فارم ہاؤس کی نشاندہی بھی کرلی اور فارم ہاؤس کے اسٹاف کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے، جبکہ ملزمان سے برآمد ہونے والا اسلحہ بھی غیر قانونی ہے۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ ملزمان نے اب تک کتنی لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا، اس کی ابھی صحیح تعداد سامنے نہیں، آئی لیکن ملزمان تین چار سال سے اس گھناؤنے فعل میں ملوث تھے اور ان کا ہدف کالج کی لڑکیاں تھیں۔ واضح رہے پولیس نے گزشتہ روز ہی لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ دیکر زیادتی کا نشانہ بنانے والے 4 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 711923
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش