0
Friday 16 Mar 2018 19:55

ملتان، وائس آف کارواں سالار کا احتجاجی مظاہرہ، ناجائز پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ

ملتان، وائس آف کارواں سالار کا احتجاجی مظاہرہ، ناجائز پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ وائس آف کارواں سالار ملتان ڈویژن کے زیراہتمام زائرین کے لیے ویزہ حصول میں درپیش بے جا مشکلات اور پابندیوں کے خلاف ملتان پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاجی مظاہرے کی قیادت سید ندیم حیدر نقوی، مولانا سید علمدار حسین نقوی، سید طالب حسین پرواز، زوار حسین لنگاہ، عامر حسین، خاور عباس اور دیگر نے کی۔ شرکاء نے ایرانی سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای، وزیر خارجہ جواد ظریف کی تصاویر کی اُٹھا رکھی تھیں۔ رہنمائوں نے اپنے خطاب میں پاکستان میں متعین ایرانی سفیر مہدی ہُنر دوست سے مطالبہ کیا کہ ملک کے دیگر ویزہ سنٹر کی طرح لاہور کو بھی مفاد پرست عناصر کی گرفت سے آزاد کرایا جائے، لاہور میں موجود ویزہ سنٹر میں اس وقت زائرین کی تذلیل کی جا رہی ہے، ہر روز نئی نئی پالیسیاں اور مشکلات پیدا کی جا رہی ہیں، کوئٹہ، کراچی، پشاور اور اسلام آباد میں قائم ویزہ سنٹرز میں زائرین کے لیے اصلاحات کی جا رہی ہیں جبکہ لاہور میں روز بروز مشکلات میں اضافہ کیا جا رہا ہے، رہنمائوں نے کہا کہ اس وقت پورے پنجاب کے قافلہ سالاران میں شدید تشویش پائی جاتی ہے، اُنہوں نے کہا کہ ایک طرف حکومت بلوچستان ہمیں کوئٹہ اور تفتان میں ذلیل کرتی ہو تو دوسری طرف ایرانی سفارتخانے کی جانب سے مسائل میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ رہنمائوں نے کہا کہ پنجاب میں مخصوص افراد کو ڈراپ باکس کے ذریعے نوازا گیا اور پھر بے بنیاد شرائط رکھی گئیں، ہم ایرانی حکومت اور پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ویزہ کے حصول میں نرمی کریں۔
خبر کا کوڈ : 711928
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش