QR CodeQR Code

خواجہ اظہار کی فاروق ستار کے گھر آمد، یوم تاسیس ساتھ منانے کی تجویز

16 Mar 2018 23:17

ذرائع کے مطابق خواجہ اظہار الحسن نے بہادر آباد کی طرف سے مصالحت کا پیغام پہنچایا، بہادرآباد گروپ کی جانب سے یوم تاسیس ایک ہی جگہ منانے کی تجویز پیش کی گئی جبکہ فاروق ستار نے کہا کہ دونوں گروپوں کو ماضی کی تلخیوں کو ختم کرنا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ بہادرآباد گروپ کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے پی آئی بی گروپ کے سربراہ فاروق ستار سے ان کی رہائش گاہ آکر ملاقات کی اور مصالحت کا پیغام پہنچایا۔ خواجہ اظہار الحسن نے 18 مارچ کو ایم کیو ایم کا یوم تاسیس ایک ساتھ منانے کی تجویز بھی دی جبکہ فاروق ستار نے کہا کہ دونوں گروپوں کو ماضی کی تلخیوں کو ختم کرنا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق رہنما ایم کیو ایم بہادرآباد گروپ خواجہ اظہارالحسن پی آئی بی گروپ کے رہنما فاروق ستار کے گھر پہنچے جہاں دونوں رہنماؤں نے مختلف معاملات پر بات چیت کی۔ ذرائع کے مطابق خواجہ اظہار الحسن نے بہادر آباد کی طرف سے مصالحت کا پیغام پہنچایا، بہادرآباد گروپ کی جانب سے یوم تاسیس ایک ہی جگہ منانے کی تجویز پیش کی گئی جبکہ فاروق ستار نے کہا کہ دونوں گروپوں کو ماضی کی تلخیوں کو ختم کرنا ہوگا۔ خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ تقسیم سے کارکن ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان 18 مارچ کو یوم تاسیس ایک ساتھ منائے گی یا نہیں اس کا فیصلہ جلد ہوجائے گا۔


خبر کا کوڈ: 711976

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/711976/خواجہ-اظہار-کی-فاروق-ستار-کے-گھر-ا-مد-یوم-تاسیس-ساتھ-منانے-تجویز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org