QR CodeQR Code

ہم نے عدالت کو بتایا ہے کہ ہم سارے قبضے ختم نہیں کراسکتے، وسیم اختر

16 Mar 2018 23:39

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ کے ایم سی کے رفاہی پلاٹوں پر قبضہ ہم ختم کرا رہے ہیں، ماسٹر پلان ڈویژن کو پلاٹس پر قبضے کی تفصیلات کے لئے خط لکھا لیکن آج تک کوئی جواب نہیں آیا۔


اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ عدالتی احکامات سے متعلق پیشرفت رپورٹ جمع کرا دی ہے، ہم نے عدالت کو بتایا ہے کہ ہم سارے قبضے ختم نہیں کراسکتے۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ عدالت کی ہدایت پر سمری سندھ حکومت کو بھیجی ہے۔ وسیم اختر نے کہا کہ کے ایم سی کے رفاہی پلاٹوں پر قبضہ ہم ختم کرا رہے ہیں، ماسٹر پلان ڈویژن کو پلاٹس پر قبضے کی تفصیلات کے لئے خط لکھا لیکن آج تک کوئی جواب نہیں آیا۔


خبر کا کوڈ: 711979

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/711979/ہم-نے-عدالت-کو-بتایا-ہے-کہ-سارے-قبضے-ختم-نہیں-کراسکتے-وسیم-اختر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org