0
Friday 16 Mar 2018 23:47

خواتین و طالبات کو ہراساں کرنے کے واقعات روکنے کیلئے کمیٹیوں کی تجاویز پر عمل نہیں کیا جاتا، سینیٹر کرشنا کماری

خواتین و طالبات کو ہراساں کرنے کے واقعات روکنے کیلئے کمیٹیوں کی تجاویز پر عمل نہیں کیا جاتا، سینیٹر کرشنا کماری
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کی سینیٹر کرشنا کماری نے کہا ہے کہ اگر خواتین اور طالبات کو ہراساں کرنے کے واقعات روکنے کیلئے تجاویز پر عمل کیا جائے تو ان واقعات پر قابو پایا جا سکتا ہے، اس معاملے پر آواز اٹھاؤں گی۔ نجی نیوز چینل سے بات کرت ہوئے سینیٹر کرشنا کماری کا کہنا تھا کہ خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات روکنے کیلئے پہلے بھی کام کیا ہے اور کمیٹیاں بنائی ہیں، کمیٹیوں کی تجاویز پر عمل نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک یونیورسٹی اور دیگر اداروں میں ہراساں کرنے کے واقعات روکنے کیلئے تجاویز پر عمل نہیں ہوگا، یہ معاملہ نہیں رک سکے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس معاملے پر کام کرنے کی زیادہ ضرورت ہے، پوری امید ہے کہ اس معاملے پر آواز اٹھاؤں گی۔
خبر کا کوڈ : 711983
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش