0
Saturday 17 Mar 2018 00:23

گلگت پوسٹ آفس سے اہم ڈاک غائب ہونے لگے، نجی اخبار کا دعویٰ

گلگت پوسٹ آفس سے اہم ڈاک غائب ہونے لگے، نجی اخبار کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پوسٹ کے پوسٹ آفس گلگت میں لوگوں کے اہم ڈاک غائب ہونے لگے۔ نجی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ دو مارچ کو ارجنٹ میل سروس کے ذریعے لاہور بھجوایا جانیوالا ڈاک بغیر کسی وجہ جی پی او راولپنڈی سے گلگت واپس ہوگیا اور پوسٹ آفس گلگت سے اہم دستاویزات پر مشتمل ڈاک ہی غائب کر دیا گیا۔ متاثرین نے میڈیا کو بتایا کہ دو مارچ کو گلگت سے لاہور یو ایم ایس کے ذریعے بھجوائے گئے ڈاک کے حوالے سے موصول تفصیلات کے مطابق ڈاک لاہور کا راستہ بھول گیا اور جی پی او راولپنڈی سے پوسٹ آفس گلگت واپس کر دیا گیا۔ ڈاک کے حوالے سے تمام تفصیلات پوسٹ آفس گلگت میں موجود ہیں، لیکن ڈاک غائب ہے۔ متاثرین نے مطالبہ کیا ہے کہ لوگوں کے اہم ڈاک غائب ہونے کے حوالے سے سختی سے نوٹس لیا جائے اور ملوث اہلکاروں کو سخت سزا دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 711992
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش