0
Saturday 17 Mar 2018 03:05

پاکستان نے ڈبلیو ٹی او کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا

پاکستان نے ڈبلیو ٹی او کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستانی سفارتکاروں کو بھارت میں ہراساں کیے جانے کے معاملے کے بعد پاکستان نے نئی دلی میں ہونے والی ڈبلیو ٹی او کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ پاکستانی وفد کو وزیر تجارت کی سربراہی میں بھارت جانا تھا، جہاں نئی دلی میں منعقد ہونے والی ڈبلیو ٹی او کانفرنس میں شرکت کرنی تھی لیکن بھارت میں پاکستانی سفارتکاروں اور ہائی کمیشن عملے کے اہل خانہ کو گزشتہ کئی روز سے ہراساں کیا جارہا ہے، جس کے بعد پاکستان نے نئی دلی میں ڈبلیو ٹی او کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق تجارتی وفد کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ بھارتی رویے کے باعث کیا گیا ہے کیوں کہ پاکستان اپنی خودداری کو مقدم رکھتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے نئی دلی میں پاکستانی سفارتی اہل کاروں اور ان کے اہل خانہ کو ہراساں کیا جا رہا ہے جب کہ پاکستان کے احتجاج کے باوجود بھارتی وزارت خارجہ کی طرف کوئی نوٹس نہیں لیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 712013
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش