0
Saturday 17 Mar 2018 10:35

محکمہ داخلہ اور نادرا میں تعینات دوہری شہریت والے افسران کو فوری ہٹانے کا حکم

محکمہ داخلہ اور نادرا میں تعینات دوہری شہریت والے افسران کو فوری ہٹانے کا حکم
اسلام ٹائمز۔ وزارت داخلہ نے دوہری شہریت والے حساس عہدوں پر تعینات افسروں کو فوری طور پر ہٹانے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ داخلہ اور نادرا میں اہم عہدوں پر تعینات دوہری شہریت کے حامل افسروں کو فوری طور پر عہدوں سے ہٹانے کا حکم صادر کر دیا گیا، حکم وزیر داخلہ احسن اقبال کی جانب سے جاری کیا گیا۔ انہوں نے حکم دیا دوہری شہریت رکھنے والے تمام افسروں کوعہدوں سے ہٹا دیا جائے۔ ادھر سرکاری ملازمین کی دوہری شہریت کے معاملے میں وفاقی حکومت نے تمام ملازمین کا سروے شروع کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں تمام وزارتوں اور ڈویژنز کے ملازمین میں حلف نامہ تقسیم کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اور نادرا دوہری شہریت والے ملازمین کا کھوج لگائیں گے، نادرا نے پورٹل بنا کر تمام وزارتوں اور ڈویژنز کے حوالے کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 712023
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش