0
Saturday 17 Mar 2018 11:29

پاک افغان سرحد پر مزید 48 چیک پوسٹیں قائم

پاک افغان سرحد پر مزید 48 چیک پوسٹیں قائم
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پر اسمگلنگ اور شدت پسند عناصر کی نقل و حرکت کو روکنے کیلئے مزید 48 سرحدی چوکیاں قائم کی گئی ہیں۔ وزیر داخلہ نے یہ بات جمعے کو پارلیمان کے ایوان زیریں یعنی قومی اسمبلی میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہی۔ پاکستان کے وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پاکستان کے سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کو پکڑنے کیلئے انٹیلی جینس معلومات کی بنیاد پر سرچ آپریشن میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ پاک ایران بارڈر کی ساحلی پٹی پر اسلحہ اور منشیات کی اسمگلنگ اور دہشت گردوں کی نقل و حرکت کو روکنے کیلئے 79 سکیورٹی چیک پوسٹوں پر سرحدی محافظوں کو تعینات کردیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ احسن اقبال کا یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب افغانستان اور امریکہ کی طرف سے ان شدت پسندوں کے خلاف موثر کارروائی کے مطالبات کئے جارہے کہ جو سرحد پار عسکری کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ پاکستان کا موقف ہے کہ وہ ہر قسم کے دہشت گردوں کی خلاف موثر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور وزیر داخلہ کے مطابق حالیہ اقدام کا مقصد سرحد کے آر پار ناپسندیدہ عناصر کی نقل و حرکت کو روکنا ہے۔

دفاعی امور کے تجزیہ اور پاکستانی فوج کے سابق بریگیڈئیر سعد محمد کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کو روکنے کیلئے یہ اقدام کسی حد تک موثر ہوسکتے ہیں۔نانہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ اس کی وجہ بننے والے بنیادی عوامل کو دور کرنے سے ہی ممکن ہے۔ سعد محمد نے مزید کہا کہ کہ دہشت گردی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے اسلام آباد اور کابل کے باہمی تعاون سے ہی ممکن ہے اور ان کے بقول یہ اسی صورت ممکن ہے جب دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد مکمل طور پر بحال ہوگا۔ دوسری طرف پاکستان کے سینیر پختون راہنما اور عوامی نیشنل پارٹی کے لیڈر اسفندریار ولی نے چارسدہ میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران کہا کہ دونوں ملکوں کا امن ایک دوسرے سے وابستہ ہے، حالیہ سالوں میں پاکستان اور افغانستان کے تعلقات تناؤ کا شکار رہے ہیں تاہم حالیہ مہینوں میں اسلام آباد اور کابل کے درمیان ہونے والے اعلٰی سطح کے رابطوں کے بارے میں مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ باہمی تعلقات کو بہتر کرنے میں معاون ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 712038
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش