QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا حکومت کا ٹیکس فری بجٹ پیش کرنیکا فیصلہ

17 Mar 2018 13:04

نئے مالی سال 2018-19ء کے صوبائی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیساتھ ساتھ ٹیکس فری بجٹ بھی پیش کیا جارہا ہے، تاکہ معاشرے کے تمام طبقات کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جاسکے، ایسے زمیندار جنکے ذمے صوبائی حکومت کے مختلف قرضہ جات ہیں جو وہ ادا نہیں کرسکتے، کو معاف کرنیکی تجویز پر بھی غور کیا جارہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے نئے مالی سال کیلئے ٹیکس فری بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ایسے زمیندار جن کے ذمے صوبائی حکومت کے مختلف قرضہ جات ہیں جو وہ ادا نہیں کرسکتے، کو معاف کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ نئے مالی سال 2018-19ء کے صوبائی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کے ساتھ ساتھ ٹیکس فری بجٹ بھی پیش کیا جارہا ہے، تاکہ معاشرے کے تمام طبقات کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جاسکے۔ نئے مالی سال کے بجٹ میں نئے ٹیکسز کے بجائے موجودہ ٹیکسز میں توسیع کے امکانات ہیں۔ نئے مالی سال کے بجٹ کیلئے پبلک سیکٹر ڈویلولپمنٹ پروگرام کی تیاری بھی آخری مرحلے میں ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت اپنا چھٹا بجٹ مئی کے پہلے ہفتے میں ممکنہ طور پر پیش کریگی۔ خیبر پختونخوا حکومت کی آئینی مدت 28 مئی کو ختم ہورہی ہے اور خیبر پختونخوا حکومت نئے مالی سال کے بجٹ کو مئی میں ہی منظور کرائے گی۔


خبر کا کوڈ: 712065

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/712065/خیبر-پختونخوا-حکومت-کا-ٹیکس-فری-بجٹ-پیش-کرنیکا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org