QR CodeQR Code

کے ایم سی سے 200 کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کرنا تشویشناک ہے، ڈپٹی میئر کراچی

17 Mar 2018 15:50

اپنے ایک بیان میں ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا نے کہا کہ ملازمین کے کنٹریکٹ بحال نہ کرنا میئر کراچی کی نااہلی اور ملازمین دشمن پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ناصرف ان 200 لوگو ں کو نوکریوں سے غیر اعلانیہ فارغ کر دیا گیاہے، بلکہ مزید کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، جو کہ ظلم کی انتہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے ممبر نیشنل کونسل اور ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا نے کے ایم سی سے 200 کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان ملازمین نے اپنی جوانی کے دور کا قیمتی وقت ادارے کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے صرف کیا اور پوری ایمانداری سے اپنے افسران بالا کے احکام کے مطابق اپنی ذمہ داریاں سر انجام دیں، لیکن اس کے عوض میئر کراچی نے ان کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے بجائے ان محنت کشوں کو فارغ کر دیا ہے، جو ان ملازمین اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ سراسر ناانصافی اور ظلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب سفید پوش ملازمین غریب متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں، جن کی تنخواہوں سے ان کے گھروں کے چولھے جلتے ہیں، مہاجروں کے نام نہاد میئر کو پتا ہونا چاہئے کہ ان میں زیادہ تر اردو بولنے والے غریب مہاجر کمیونٹی کے لوگ ہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کے کنٹریکٹ بحال نہ کرنا میئر کراچی کی نااہلی اور ملازمین دشمن پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناصرف ان 200 لوگو ں کو نوکریوں سے غیر اعلانیہ فارغ کر دیا گیاہے، بلکہ مزید کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، جو کہ ظلم کی انتہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 712120

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/712120/کے-ایم-سی-سے-200-کنٹریکٹ-ملازمین-کو-فارغ-کرنا-تشویشناک-ہے-ڈپٹی-میئر-کراچی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org