0
Saturday 17 Mar 2018 16:49

حاضر اور سابق آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل غیور محمود کو بیجز لگا دئیے

حاضر اور سابق آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل غیور محمود کو بیجز لگا دئیے
اسلام ٹائمز۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سابق آرمی چیف ریٹائرڈجنرل راحیل شریف نے لیفٹیننٹ جنرل غیور محمود کو کرنل فرنٹیئر فورس رجمنٹ کے بیجز لگا دئیے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نے فرنٹیئر فورس رجمنٹل سنٹر کا دورہ کیا جہاں لیفٹیننٹ جنرل غیور محمود کو کرنل فرنٹیئر فورس رجمنٹل کے بیجز لگانے کے پروقار تقریب منعقد کی گئی تھی۔ اس موقع پر حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں آرمی چیف اور ریٹائرڈ جنرل راحیل شریف نے لیفٹیننٹ جنرل غیور محمود کو کرنل فرنٹیئر فورس رجمنٹل کے بیجز لگائے۔ آرمی چیف نے کمانڈنگ آفیسرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی دفاع کے لیے فوجی افسران اور جوانوں کی قربانیاں قابل تحسین ہیں۔
خبر کا کوڈ : 712130
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش