0
Saturday 17 Mar 2018 19:15

آئین میں اسلام کو تحفظ دیا گیا ہے ،ختم نبوت و ناموسِ رسالتؐ کو تحفظ دینا دینی و آئینی فریضہ ہے، دینی رہنما

آئین میں اسلام کو تحفظ دیا گیا ہے ،ختم نبوت و ناموسِ رسالتؐ کو تحفظ دینا دینی و آئینی فریضہ ہے، دینی رہنما
اسلام ٹائمز۔ ملک کے تمام مکاتب فکر کی 20 بڑی دینی جماعتوں کل مسالک ’’ورلڈ پاسبان ختم نبوت‘‘ کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان سرپرست مولانا الیاس چنیوٹی (ایم پی اے) اسلامی جمہوری اتحاد کے سربراہ مولانا زبیر احمد ظہیر، تنظیم علماء و مشائخ اہلسنت کے امیر پیر ولی اللہ شاہ بخاری، جے یو آئی کے راہنما حافظ حسین احمد، جے یو پی کے مفتی عاشق حسین رضوی، جماعت اسلامی کے راہنما ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، جمعیت اہلحدیث کے راہنما علامہ ابتسام الہٰی ظہیر، جمعیت اہلسنت کے سربراہ مولانا محمد حنیف حقانی، تحریک ملت جعفریہ کے راہنما علامہ وقار نقوی، سنی علماء فورم کے چیئرمین علامہ اصغر عارف چشتی، تحریک حرمت رسولؐ کے مولانا امیر حمزہ، پاکستان شریعت کونسل کے مولانا زاہد الراشدی، مجلس احرار اسلام کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا یوسف احرار مصطفائی، جسٹس موومنٹ کے میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ، ملی یکجہتی کونسل کے راہنما شیخ محمد نعیم بادشاہ، جمعیت مشائخ پاکستان کے پیر اختر رسول قادری، عالمی تحریک تحفظ ختم نبوت کے پیر سلمان منیر، متحدہ علماء کونسل کے مولانا محمد اسلم ندیم، تحریک تحفظ ناموسِ رسالتؐ کے حافظ عمر فاروق اور تحریک اتحاد بین المسلمین کے مولانا محمد زبیر ورک نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی طرف سے ختم نبوت سے متعلق فیصلوں کا بھرپور خیر مقدم کیا ہے کہ جس کے تحت حکومت کو عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ یقینی بنانے کا حکم صادر کیا ہے۔

دینی راہنماؤں نے کہا کہ 1973ء کے متفقہ آئین میں اسلامائزیشن کو مکمل آئینی تحفظ فراہم کیا گیا ہے جس کے تحت کوئی بھی قانون سازی قرآن و سنت کے منافی نہیں کی جا سکتی اور آئین کی تمام اسلامی شقوں پر عملدرآمد کرانا ریاست کی ذمہ داری ہے لہٰذا ختم نبوت و ناموسِ رسالتؐ کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی دینی و آئینی ذمہ داری ہے، حکومت آئین کی اسلامی شقوں پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے امتناعِ قادیانیت ایکٹ پر مکمل و موثر عملدرآمد کرائے اور 73ء کے آئین میں منکرین ختم نبوت قادیانی فتنہ سے متعلق کی گئی قانون سازی پر عملدرآمد کراتے ہوئے فتنہ قادیانیت کی بڑھتی ہوئی ارتدادی سرگرمیوں کا نوٹس لے، یہی پوری قوم کی آواز، مطالبہ اور آئین پاکستان کا تقاضا ہے۔
خبر کا کوڈ : 712206
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش