QR CodeQR Code

کرم ایجنسی، فرنٹیئر کور کے 724 جوانوں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

17 Mar 2018 19:18

پاسنگ آؤٹ پریڈ کا بریگیڈئیر اختر علیم اور کمانڈنٹ ایف سی کرم ایجنسی کرنل راشد جاوید نے پریڈ کا معائنہ کیا اور بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں میں انعامات تقسیم کیے۔


اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی کے صدر مقام پاراچنار میں تربیت مکمل کرنے پر فرنٹیئر کور کے 724 جوانوں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب منعقد ہوئی۔ پاراچنار کے ایف سی گراؤنڈ پر منعقدہ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں مہمان خصوصی بریگیڈئیر اختر علیم نے چھ ماہ کا کورس مکمل کرنے والے کیڈٹس سے حلف لیا۔ اس موقع پر بریگیڈئیر اختر علیم اور کمانڈنٹ ایف سی کرم ایجنسی کرنل راشد جاوید نے پریڈ کا معائنہ کیا اور بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں میں انعامات تقسیم کیے۔ تقریب میں پولیٹیکل ایجنٹ بصیر خان وزیر سمیت قبائلی عمائدین اور طلبہ نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 712207

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/712207/کرم-ایجنسی-فرنٹیئر-کور-کے-724-جوانوں-کی-پاسنگ-آؤٹ-پریڈ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org