QR CodeQR Code

عامر لیاقت حسین کی پی ٹی آئی میں شمولیت، عمران اسماعیل نے تصدیق کردی

17 Mar 2018 19:43

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء نے بتایا کہ عامر لیاقت نے غیر مشروط طور پر پارٹی کا حصہ بننے کی رضا مندی ظاہر کی ہے لہذا کسی بھی حلقے کا ٹکٹ دینے کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، اس بڑے فیصلے میں عمران خان کی رضا مندی شامل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مشہور اینکر پرسن عامر لیاقت حسین نے پاکستان تحریک انصاف میں غیر مشروط شمولیت اختیار کرلی۔ پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے۔ عامر لیاقت حسین نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ پی ٹی آئی رہنماء عمران اسماعیل نے عامرلیاقت کی شمولیت تصدیق کردی۔ پی ٹی آئی رہنماء عمران اسماعیل نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عامر لیاقت کی شمولیت کے فیصلے میں عمران خان کا کوئی عمل دخل نہیں، پارٹی کی خواہش ہے کہ عامر لیاقت کو پی ٹی آئی میں ہونا چاہیئے۔ عامر لیاقت کو کراچی سے ٹکٹ دینے کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ عامر لیاقت نے غیر مشروط طور پر پارٹی کا حصہ بننے کی رضا مندی ظاہر کی ہے لہذا کسی بھی حلقے کا ٹکٹ دینے کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے مزید یہ بھی بتایا کہ اس بڑے فیصلے میں عمران خان کی رضا مندی شامل ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عامر لیاقت کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے حوالے سے خبریں گردش کرتی رہی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 712218

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/712218/عامر-لیاقت-حسین-کی-پی-ٹی-ا-ئی-میں-شمولیت-عمران-اسماعیل-نے-تصدیق-کردی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org