0
Saturday 17 Mar 2018 19:48

سیاست دانوں پر جوتیاں وغیرہ پھینکنا شرمناک، غیر جمہوری اور غیراخلاقی اقدام ہے، یوسف رضا گیلانی

سیاست دانوں پر جوتیاں وغیرہ پھینکنا شرمناک، غیر جمہوری اور غیراخلاقی اقدام ہے، یوسف رضا گیلانی
اسلام ٹائمز۔ سینیٹ انتخابات میں کامیابی سے ثابت ہوگیا ہے کہ پیپلزپارٹی ملک کی بڑی سیاسی جماعت ہے، اپوزیشن لیڈر بھی پیپلزپارٹی بنانے میں کامیاب ہو جائے گی، ان خیالات کا ظہار سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے پیپلزپارٹی انسانی حقوق ونگ جنوبی پنجاب کے صدر سلیم الرحمن میو کی قیادت میں شجاع آباد کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں رانا محمد شفیع نون سابق وائس چیئرمین یوسی بستی مٹھو، رانا ثناء اللہ نون، ملک محمد امجد، داود خان، حنیف رضا، سید عرفان شاہ، چیئرمین اسحق میو شامل تھے۔ سلیم الرحمن میو سے بات چیت کرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کسی سے انتخابی اتحاد نہیں کرے گی، نگران وزیراعظم کا فیصلہ حکومت اور اپوزیشن ملکر کریں گے، انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ انتخاب بروقت ہوں گے، جبکہ سیاست دانوں پر جوتیاں وغیرہ پھینکنا شرمناک، غیر جمہوری اور غیراخلاقی اقدام ہے جسے کوئی پاکستانی پسند نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیاں جو بھی ہوں عوامی خدمت کرنے والوں کے لیئے عوام کی خدمت اولین ترجیح ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف بہادر بنیں اور پاکستان آکر مقدمات کا سامنا کریں، ہم نے ہمیشہ عدلیہ کا حترام کیا ہے اور اپنے اوپر قائم جھوٹے مقدمات کو فیس کر رہے ہیں، پیپلزپارٹی کو چھوڑ کر جانے والوں کو افسوس ہو رہا ہوگا، کیونکہ پیپلزپارٹی ملک کی بڑی سیاسی جماعت ہے، الیکشن 2018ء مین کامیاب ہوکر حکومت بنائے گی۔
خبر کا کوڈ : 712221
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش