0
Sunday 18 Mar 2018 10:05

رائیونڈ خودکش حملے کی ابتدائی فرانزک رپورٹ تیار کر لی گئی

رائیونڈ خودکش حملے کی ابتدائی فرانزک رپورٹ تیار کر لی گئی
اسلام ٹائمز۔ رائیونڈ خودکش حملے کی ابتدائی فرانزک رپورٹ تیار کر لی گئی۔ جس میں انکشاف ہوا ہے کہ ڈی آئی جی مبین شہید اور ایس ایس پی زاہد گوندل پر ہونیوالے حملے میں بھی اسی طرز کی خودکش جیکٹ استعمال کی گئی۔ حملہ آور کے زیر استعمال خودکش جیکٹ میں ٹی این ٹی بارود استعمال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 14 مارچ کی شب خودکش بمبار نے رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے قریب چوکی پر خودکش حملہ کیا جس میں پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔ جس کے بعد فرانزک ماہرین نے موقع سے خودکش جیکٹ کے حصے فرانزک کیلئے بھجوائے۔ ابتدائی فرانزک رپورٹ کے مطابق خودکش جیکٹ میں بال بیرنگ اور بارود مال روڈ پر ہونیوالے خودکش حملے میں استعمال ہونیوالی خودکش جیکٹ میں استعمال کیا گیا تھا۔ فرانزک ماہرین کا کہنا تھا کہ رائیونڈ خودکش حملہ حالیہ چند سالوں میں ہونیوالے خودکش حملوں سے مماثلت رکھتا ہے۔ جیکٹ میں استعمال ہونیوالے بال بیرنگ بھی سابقہ حملوں کی طرز پر چھوٹے استعمال کیے گئے۔ خودکش حملہ آور کا قد چھوٹا ہونے کی بنا پر اس کی ٹانگیں صرف گھٹنوں تک مل سکیں جبکہ حملہ آور کے سر کا ایک حصہ ملا جس کی مدد سے اس کا سکیچ بنایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 712298
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش