QR CodeQR Code

ایف آئی اے کی کارروائیاں، 3 خواتین سمیت 36 انسانی سمگلرز گرفتار

18 Mar 2018 14:37

ایف آئی اے نے 3 خواتین سمیت 36 انسانی سمگلرز کو حراست میں لے لیا، جن میں 14 اشتہاری بھی شامل ہیں، ملزمان شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ممالک بھجوانے میں ملوث ہیں۔ ملزمان سادہ لوح شہریوں سے لاکھوں روپے بٹور لیتے اور انہیں ترکی کے راستے یونان اور یورپ بھجواتے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے نے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران 3 خواتین سمیت 36 انسانی سمگلروں کو گرفتار کر لیا ہے، گرفتار ملزموں میں 14 اشتہاری بھی شامل ہیں۔ ایف آئی اے ذرائع مطابق ایف آئی اے نے معصوم شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر لوٹنے والے انسانی سمگلرز کیخلاف گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، گجرات اور فیصل آباد میں کارروائیاں کیں۔ ایف آئی اے نے 3 خواتین سمیت 36 انسانی سمگلرز کو حراست میں لے لیا، جن میں 14 اشتہاری بھی شامل ہیں، ملزمان شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ممالک بھجوانے میں ملوث ہیں۔ ملزمان سادہ لوح شہریوں سے لاکھوں روپے بٹور لیتے اور انہیں ترکی کے راستے یونان اور یورپ بھجواتے تھے۔


خبر کا کوڈ: 712330

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/712330/ایف-ا-ئی-اے-کی-کارروائیاں-3-خواتین-سمیت-36-انسانی-سمگلرز-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org