0
Sunday 18 Mar 2018 19:55

مقدس ہستیوں کی توہین پر مریم نواز معافی مانگیں، سنی تحریک کا گوجرانوالہ میں احتجاجی مظاہرہ

مقدس ہستیوں کی توہین پر  مریم نواز معافی مانگیں، سنی تحریک کا گوجرانوالہ میں احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز کے مقدس ہستیوں کے متعلق توہین آمیز بیان کیخلاف سنی تحریک کا گوجرانوالہ میں شیرانوالہ باغ کے باہر احتجاجی مظاہرہ، جس کی قیادت سنی تحریک کے سٹی رہنما قاری فیصل اقبال سلطانی، عطاء الرحمن خان، حافظ نوید کمبوہ، محمد یعقوب، حافظ عمر فارق، چودھری صدیق مہر، علامہ عطاء اللہ رضوی اور ندیم مہر نے کی جبکہ اس موقع پر علماء ومشائخ اور سنی جماعتوں کے قائدین سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ مقررّین کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے اپنا اور اپنے والد نواز شریف کا مقدس ہستیوں سے موازنہ کرکے اور مسلمانوں کو کفار سے تشبیہ دے کر بڑی جسارت کی ہے، جس پر انھیں فوری طور پر اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں توبہ اور پوری اُمت مسلمہ سے معافی مانگنی چاہئے، مریم نواز کے بیان سے تمام مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں، مقدس ہستیوں کے بارے میں ایسی زبان درازی کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے، مریم نواز اپنی ضد پر قائم رہیں تو ملک گیر احتجاج کی کال دیں گے۔

انہوں نے مطالبہ کیاکہ چیف جسٹس آف پاکستان جناب ثاقب نثار مریم نواز کے گستاخانہ بیان کا فوری سوموٹو نوٹس لیں، مریم نواز نے سیرت طیبہ کے ایک واقعہ کو اپنے مذموم مقصد کیلئے استعمال کیا ہے، نااہل لیگ کے سابق سربراہ اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو اعلیٰ عدلیہ نے جھوٹا اور بددیانت قرار دیا ہے، ایسے شخص کا دنیا کے سب سے بڑے صادق و آمین سے موازنہ کرنا انتہائی قابل مذمت ہے، مریم نواز اپنا موازنہ سیدہ فاطمہ الزہرا(س) سے کرنے سے پہلے ان کی پاکیزہ سیرت و کردار کو اپنائیں، سیاست اور قیادت کے دعویداروں کو دینی اُمور پر بیان دینے سے پہلے کسی مستند عالم دین سے رہنمائی لینی چاہئے۔
خبر کا کوڈ : 712424
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش