0
Sunday 18 Mar 2018 23:02

تحریک انصاف کل بھی دہشتگردوں کا سیاسی ونگ تھا اور آج بھی ہے، پیپلز پارٹی

تحریک انصاف کل بھی دہشتگردوں کا سیاسی ونگ تھا اور آج بھی ہے، پیپلز پارٹی
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی سندھ کے سیکریٹری جنرل وقار مہدی اور صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ اردو بولنے والوں سے لسانی بنیادوں پر متحدہ نے جو دھوکہ کیا، اسکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، اب اردو بولنے والوں کا مستقبل پیپلز پارٹی ہے، عمران خان کی سیاست کی بنیاد جھوٹ اور الزام تراشی ہے، پی ٹی آئی کل بھی دہشتگردوں کا سیاسی ونگ تھا، آج بھی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے علاقے سعود آباد ملیر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسے سے ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا و دیگر پارٹی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ وقار مہدی نے کہا کہ کہ اردو بولنے والوں کو ناصرف دوسری قوموں، بلکہ اردو بولنے والوں سے بھی لڑایا گیا، ایم کیو ایم کے اندر انتشار پیدا ہوتے ہی شہر میں امن لوٹ آیا۔ سعید غنی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایم کیو ایم نے شہر کو تباہ کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی، ایم کیو ایم، پی ٹی آئی اور دیگر جماعتوں کے لوگ جوق در جوق پی پی پی میں شامل ہو رہے ہیں۔

سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک منظم مافیا تھی، جو آج منتشر ہو چکی ہے، کراچی شہر کو مذہب، فرقے و زبان کی نام پر تقسیم نہیں ہونے دینگے، عمران خان سیاست میں شدت پسندوں کی نمائندگی کرتے ہیں، 2013ء میں پی پی پی اور اتحادی جماعتوں پر حملے کروا کر پی ٹی آئی اور نون لیگ کو جتوایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اپنے والد پر ثابت کرپشن کے الزامات کی وضاحت کریں، پھر تبدیلی کی بات کریں، پی ٹی آئی کرپٹ لوگوں کی ڈرائی کلیننگ مشین ہے۔ ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا نے کہا کہ ایم کیو ایم نے بانیان پاکستان کی اولادوں کو ملک دشمن بنانے کے پوری کوشش کی، اردو بولنے والے سندھیوں کا جینا مرنا سندھ و پاکستان کے ساتھ ہے، ایم کیو ایم نے ناصرف ہماری تہذیب، بلکہ شہر کراچی کی ترقی کا بھی قتل کیا۔
خبر کا کوڈ : 712461
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش