0
Monday 19 Mar 2018 00:02

ایک دوسرے کو چور کہنے والے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں متحد ہوگئے، مولانا فضل الرحمان

ایک دوسرے کو چور کہنے والے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں متحد ہوگئے، مولانا فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی بحران پیدا کیے جا رہے ہیں، ایک دوسرے کو چور کہنے والے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں متحد ہوگئے، مفادات کی جنگ سب سے بالاتر ہے، ہمیں شک کی نظروں سے دیکھنے والے اپنی پارٹی کی صفوں میں میر جعفر اور میر صادق تلاش کریں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے جمعیت علمائے اسلام ملتان کے ضلعی امیر کے والد کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک میں عجیب مقابلے ہو رہے ہیں، آصف زرداری کہتے ہیں چکر چلایا اور عمران خان کو پھنسایا، عمران خان کہتے ہیں میں نے جو گند پھیلایا اس میں زرداری کو نہلایا۔ انہوں نے کہا کہ کس کی ڈگڈگی پر یہ بندروں کی طرح ناچتے ہیں؟ ایسے سیاستدانوں کو ہم نے ملک سے نکالنا ہے، ایک احتساب کا چاچا ماما بنتا ہے، دوسرے کو کرپشن کا چاچا ماما کہتے ہیں، اُنہوں نے کہا کہ مغربی تہذیب ہم پر مسلط کی جا رہی ہے، امریکہ بھارت کو طاقتور بنا کر پاکستان کا ایٹمی پروگرام تباہ کرنا چاہتا ہے، کشمیریوں سے ہماری وابستگی کہاں چلی گئی؟ مستحکم پاکستان ہی کشمیر کی جنگ لڑ سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 712466
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش