0
Sunday 18 Mar 2018 17:00

ہم نے عفرین شہر کے مرکز پر قبضہ کر لیا ہے، رجب طیب اردگان

ہم نے عفرین شہر کے مرکز پر قبضہ کر لیا ہے، رجب طیب اردگان
اسلام ٹائمز۔ ترکی کے صدر نے فری سیرین آرمی کی جانب سے شام کے شمال میں واقع شہر عفرین کے مرکز پر قبضے کا اعلان کیا ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردگان نے اعلان کیا ہے کہ ترکی کی فوج اور ترکی کے حمایت یافتہ گروہوں نے شام کے شمال میں واقع شہر عفرین کے مرکز پر مکمل طور پر قبضہ کر لیا ہے اور وہاں پر ترکی کا پرچم لہرا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی پوری طرح اپنی توانائیوں کو بروکار لائے گا، تاکہ اہل عفرین کو پرامن زندگی مہیا کرسکے۔ ترکی کی  ایک نیوز ویب سائٹ "ڈیلی صاباح" نے اتوار کی صبح کو یہ خبر دی کہ فری سیرین آرمی نامی گروہ عفرین کی حدود میں داخل ہوگیا ہے۔ ترکی کی فوج نے فری سیرین آرمی جیسے مسلح گروہوں کی مدد سے تقریباً گذشتہ دو ماہ سے شام کے شمال مغرب میں واقع شہر عفرین پر تسلط حاصل کرنے کے لئے فوجی آپریشن کا آغاز کیا اور اس آپریشن میں اب تک دو ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ڈیلی صاباح نے مزید لکھا ہے کہ فری سیرین آرمی نے ترکی کی مسلح افواج کی مدد سے فوجی آپریشن "شاخ زیتون" میں اپنے حملوں کو جاری رکھتے ہوئے شہر کے جنوبی محاذ کی طرف سے عفرین میں داخل ہونا شروع کیا ہے۔ ترکی نے اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ وہ دہشت گرد گروہ "پی کے کے" اور اس کے دیگر اتحادی گروہوں سے عفرین شہر کو صاف کر رہا ہے جبکہ دوسری طرف امریکہ شمال اور شمال مشرق میں کرد فورسز کی سیاسی اور فوجی مدد کرتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 712479
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش