0
Sunday 18 Mar 2018 19:09

بحرین میں سعودی مداخلت ختم کرنیکی ضرورت ہے، بحرینی سرگرم کارکنوں کا مطالبہ

بحرین میں سعودی مداخلت ختم کرنیکی ضرورت ہے، بحرینی سرگرم کارکنوں کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ بحرین کے سرگرم کارکنوں نے برلن میں سعودیہ عرب کے سفارت خانے کے سامنے بحرین میں قابض افواج کہ جن کو "تحفظ جزیرہ" فورسز کا نام دیا گیا ہے، کے داخل ہونے کی ساتویں سالگرہ کی مناسبت سے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ایک نیوز ویب سائٹ "العھد" کے مطابق بحرین کے سرگرم کارکنوں نے جرمنی کے دارالحکومت برلن میں سعودیہ عرب کے سفارت خانے کی عمارت کے سامنے، بحرین میں مداخلت کے ساتویں سال کی مناسبت سے کہ اس دن قابض افواج تحفظ جزیرہ فورسز "الجزيره شیلڈ" کے نام سے جانا جاتا ہے کہ منامہ میں داخل ہوئے اور عوام کے پرامن مظاہرے پر تشدد کیا گیا، کے خلاف جمع ہوئے اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے سعودیہ عرب کی بحرین میں مداخلت اور ریاض کی جانب سے بحرین میں عوامی انقلاب کو کچلنے اور عوام کے قتل عام کی سیاست کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ اسی طرح مظاہرین نے آل سعود اور آل خلیفہ کی مذمت میں شدید نعرہ بازی کی۔ مظاہرین نے بین الاقوامی برادری کی پراسرار خاموشی کی بھی شدید مذمت کی، جس کے باعث آل خلیفہ حکومت کو بحرینی عوام کے انسانی حقوق کی پامالی کا بھرپور موقع ملا ہے۔
خبر کا کوڈ : 712481
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش