0
Monday 19 Mar 2018 09:14

نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے رواں ماہ پیداوار شروع ہو گی

نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے رواں ماہ پیداوار شروع ہو گی
اسلام ٹائمز۔ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے پہلے یونٹ سے رواں ماہ پیداوار شروع ہو جائے گی۔ واپڈا ذرائع کے مطابق نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی ہیڈ ریس ٹنل میں پانی کی بھرائی مکمل ہونے کے بعد بجلی کی پیداوار کا آغاز ہو گا۔ پراجیکٹ کے پہلے یونٹ سے رواں ماہ کے آخر تک جبکہ باقی تین یونٹس سے ایک ایک ماہ کے وقفہ کے بعد مرحلہ وار بجلی کی پیداوار شروع ہو گی۔ منصوبے سے ہر سال پانچ ارب یونٹ سستی پن بجلی پیدا ہو گی جس سے سالانہ 50 ارب روپے کا فائدہ ہو گا۔ ہیڈ ریس ٹنل منصوبے کے 52 کلو میٹر طویل واٹر وے سسٹم (سرنگوں) کا حصہ ہے جسے ڈیم سے پاور ہاﺅس تک پانی منتقل کرنے کے لئے تعمیر کیا گیا ہے۔ منصوبے کی ہر یونٹ کی پیداواری صلاحیت 242.25 میگاواٹ ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 712487
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش