QR CodeQR Code

پنجاب حکومت نے جی بی حکومت کیساتھ صحت کے شعبے میں ہر ممکن تعاون کیا، حافظ حفیظ الرحمان

19 Mar 2018 14:17

صوبائی حکومت کے سربراہ نے اپنے ایک خطاب میں کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر و وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف شہید سیف الرحمٰن ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے جی بی حکومت کے ساتھ صحت کے شعبے میں ہرممکن تعاون کیا ہے۔ شہید سیف الرحمٰن ہسپتال اور جدید ایکسرے مشینوں کیلئے ایک ارب روپے فراہم کیے، مسلم لیگ (ن) کے صدر و وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف شہید سیف الرحمٰن ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیراعلٰی جی بی حافظ حفیظ الرحمٰن نے محکمہ صحت کے متعلقہ آفیسران ہدایت کی کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کو صوبائی ہسپتال کا درجہ دیا جائے گا جبکہ سٹی ہسپتال کو ڈویژنل ہسپتال کا درجہ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسکردو اور چلاس کے ہسپتالوں کو بھی ڈویژنل ہسپتال کا درجہ دیا جائے گا۔ جس کیلئے ایک ہفتے میں کاغذی کارروائی مکمل کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔1


خبر کا کوڈ: 712562

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/712562/پنجاب-حکومت-نے-جی-بی-کیساتھ-صحت-کے-شعبے-میں-ہر-ممکن-تعاون-کیا-حافظ-حفیظ-الرحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org