0
Monday 19 Mar 2018 18:04

نواز شریف 21 ویں صدی کے سب سے بڑے جھوٹے ہیں، خواجہ عطاء اللہ تونسوی

نواز شریف 21 ویں صدی کے سب سے بڑے جھوٹے ہیں، خواجہ عطاء اللہ تونسوی
اسلام ٹائمز۔ سجادہ نشیں تونسہ شریف، پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما، سابق وفاقی وزیر و صدر مشائخ عظام پاکستان خواجہ عطاء اللہ خان تونسوی نے کہا ہے کہ میرا جینا مرنا تونسہ کے غریب عوام کے ساتھ ہے، سیاست کو عبادت سمجھتا ہوں، تونسہ کے عوام کے مفاد اور انہیں سہولیات فراہم کرنے کی خاطر جدوجہد کر رہا ہوں، انہوں نے کہا کہ نااہل ارکان اسمبلی کے باعث تحصیل تونسہ کے لاکھوں عوام بنیادی سہولیات، پینے کا پانی، تعلیم، صحت، ذرائع آمدورفت، بجلی اور گیس سے محروم ہیں، دیہاتوں میں انسان اور جانور ایک ہی تالاب پر پانی پیتے ہیں، انہوں نے کہا ملک کی دونوں پارٹیوں کے سربراہ پیروں کا احترام نہیں کرتے، آصف علی زرداری نے دورہ تونسہ کے دوران سب سے پہلے پیر پٹھان کے دربار پر حاضری دی، انہوں نے کہا عمران خان اور میاں برادران بزرگان دین کا احترام نہیں کرتے، میاں نواز شریف اکیسویں صدی کے سب سے بڑے جھوٹے ہیں، لیہ تونسہ پل کا دوبارہ افتتاح کیا، 32 سالوں کے بعد نجانے کب یہ پل بنے گا، انہوں نے کہا جھوٹ بولنا میاں نواز شریف کی عادت ہے، 32 سالوں میں پل نہیں بنا، مگر رائیونڈ کی چار دیواری پر 36 کروڑ روپے خرچ کر دیئے گئے، خواجہ عطاء اللہ خان نے کہا کہ جھوٹ بولنے میں ان کا پیر ضیاء الحق ہے، اپنے پیر و رہبر کی طرح عوام سے جھوٹ بولتے ہیں، بھٹو شہید کو رہائی دینے کا وعدہ بھی ضیاء الحق نے شاہ فیصل سے کعبہ میں کیا تھا، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی پارٹی ہے، بھٹو شہید نے ملک کو ایٹم بم دیا، اسلامی سربراہی کانفرنس کا انعقاد کرایا، قادیانیوں کو اقلیت قرار دیا، ضیاء الحق کے لاڈلے شاگرد ان کے نقش قدم پر چل رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ قوم کے اربوں ڈالر لوٹنے والے کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا۔
خبر کا کوڈ : 712613
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش