0
Monday 19 Mar 2018 19:50

عامر لیاقت حسین پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے

عامر لیاقت حسین پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اور معروف اداکار عابد علی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عامر لیاقت کو خوش آمدید کہتے ہیں، الیکشن میں چھ مہینے رہ گئے ہیں، کراچی روشنیوں کا شہر تھا اور اب کہاں پہنچ گیا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ روشنیاں کا شہر آج کس حال پر پہنچ گیا ہے، کراچی والے پی ٹی آئی کو تبدیلی کا موقع دیں، جس کمبینیشن نے کراچی کو تباہ کیا وقت آگیا ہے کہ اس کو تبدیل کیا جائے، دیہی اور شہری سیاست کے اشتراک نے کراچی کو کچھ نہیں دیا۔ اس موقع پر عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ دل کی گہرائیوں سے عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،خان صاحب اور میری عمر میں زیادہ فرق نہیں ہے عمر کے اس حصے میں اب کہیں اور نہیں جاوں گا، میری پہلی پارٹی ایم کیو ایم تھی اور آخری تحریک انصاف ہوگی۔

عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ انسان ایک ارتقائی عمل سے گزرتا ہے، یہاں آنے میں بہت دیر لگی ہے اس مطلب یہاں دیر تک رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خان صاحب کو نہیں میں نے پاکستان کو جوائن کیا ہے یہ میرا آخری مقام ہے، ہماری جنگ کرپشن کے اور مافیا کے خلاف ہے۔ عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کے جلسے علاقوں سے گھروں تک محدود ہوگئے ہیں، آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کراچی سے کلین سوئپ کرے گی۔ اس موقع پر معروف اداکار عابد علی نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا، پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ عابد علی ماضی میں سیاست میں رہ چکےہیں، عابد علی بھی کراچی کی سیاست سے توبہ کرچکے تھے۔
خبر کا کوڈ : 712630
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش