0
Monday 19 Mar 2018 23:00

خدارا خراب شہرت کی حامل شخصیات کو اپنے ساتھ نہ ملائیں، عمران خان کو کراچی کے تاجروں کا مشورہ

خدارا خراب شہرت کی حامل شخصیات کو اپنے ساتھ نہ ملائیں، عمران خان کو کراچی کے تاجروں کا مشورہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کراچی میں تاجروں سے ملاقات کے دوران کافی مشکل سوالات کا سامنا کرنا پڑا، چیئرمین فیڈرل بی ایریا ایسوسی ایشن نے عمران خان کو کہا کہ آپ کی ساری اچھائیاں اپنی جگہ درست، مگر خدارا خراب شہرت کی حامل شخصیات کو اپنے ساتھ نہ ملائیں، عمران خان سوال سن کر مسکراتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کراچی میں تاجروں سے خطاب کیلئے پہنچے، تو کئی سوالات کا سامنا کرنا پڑگیا، اس موقع پر چیئرمین ایف بی ایریا ایسوسی ایشن نے کہا کہ خدارا خراب شہرت کی حامل شخصیات کو اپنے ساتھ نہ ملائیں، اینکرز کسی کو بھی کہیں بھی نشانہ بنا سکتے ہیں، امید ہے آپ قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔ وہ مزید بولے کہ آپ کی تمام اچھائیاں درست، مگر ایسے لوگوں کو شامل کرنے سے گریز کریں، آپ صحیح رہنماء ہیں، آپ کے ساتھ اچھے لوگ ہی جچیں گے، تاہم عمران خان نے تاجروں کے مشوروں کو نظر انداز کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین کو اپنی ٹیم کا حصہ بنا لیا۔ واضح رہے کہ سیاست سے ہمیشہ کیلئے توبہ کرنیوالے ایم کیو ایم کے سابق رہنماء عامر لیاقت حسین سیاسی میدان میں واپس لوٹ آئے، انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی، کراچی عمران خان کے ساتھ پریس کانفرنس میں اعلان بھی کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 712691
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش