0
Monday 19 Mar 2018 23:19

ایم ڈبلیو ایم کراچی کے تحت تقریب سپاس، واٹر بورڈ کے افسران میں شیلڈز کی تقسیم

ایم ڈبلیو ایم کراچی کے تحت تقریب سپاس، واٹر بورڈ کے افسران میں شیلڈز کی تقسیم
اسلام ٹائمز۔ ماہ محرم الحرام اور ربیع الاول میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی انتظامیہ کی جانب سے بہترین خدمات کے اعتراف میں مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن شعبہ سیاسیات کی جانب سے تقریب بزم سپاس کا انعقاد کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ آفیسرز کلب میں کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اسداللہ خان تھے جبکہ دیگر مہمانان گرامی میں ایم ڈبلیو ایم صوبہ سندھ کے پولیٹیکل سیکریٹری سید علی حسین نقوی، کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری اور خطیب اہل بیت علامہ نقی نقوی، رضی حیدر رضوی ، واٹر بورڈ انتظامیہ کے افسران و دیگر شامل تھے۔ تقریب کا باقائدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے رہنما علامہ علی انور جعفری نے کیا، نظامت کے فرائض ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے رہنما احسن عباس رضوی نے انجام دیئے، نعت رسول مقبول ﷺ کی سعادت ارتضیٰ جونپوری نے حاصل کی، خطبہ استقبالیہ ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے پولیٹیکل سیکریٹری میر تقی ظفر نے پیش کیا، جبکہ تقریب سے خصوصی خطاب ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اسداللہ خان اور ایم ڈبلیو ایم صوبہ سندھ کے پولیٹیکل سیکریٹری سید علی حسین نقوی نے کیا۔ تقریب کے اختتام پر بہترین خدمات پیش کرنے والے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ایکس ای این صاحبان اور افسران میں اعزازی اسناد اور شیلڈز تقسیم کی گئیں، جبکہ سپریڈینٹ انجینئر ملیر سکندر زرداری اور ایکس ای این ایسٹ اعجاز احمد کیلئے ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے عمرے کے ٹکٹس کا اعلان کا کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 712694
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش