QR CodeQR Code

لاہور، پی ایس ایل میچز کے دوران موبائل فون سروس بند کرنے پر غور

20 Mar 2018 09:24

ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل فون سروس آج شام 6 بجے سے رات 12 بجے تک بند کرنے کا امکان ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے پہلے موبائل فون سروس بند نہ کرنے کا عندیہ دیا تھا تاہم اب پولیس حکام نے وزارت داخلہ کو موبائل سروس بند رکھنے کی سفارش کر دی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق موبائل فون سروس کی معطلی کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سپر لیگ کے میچز آج سے لاہور میں شروع ہوں گے جن کے دوران موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل فون سروس آج شام 6 بجے سے رات 12 بجے تک بند کرنے کا امکان ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے پہلے موبائل فون سروس بند نہ کرنے کا عندیہ دیا تھا تاہم اب پولیس حکام نے وزارت داخلہ کو موبائل سروس بند رکھنے کی سفارش کر دی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق موبائل فون سروس کی معطلی کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔ پی ایس ایل کرکٹ میچوں کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی جبکہ شہر بھر میں سکیورٹ کے انتہائی سخت انتظام ہے، تمام داخلی راستوں پر بھی گاڑیوں کی چیکنگ کی جا رہی ہے جبکہ پولیس نے مختلف علاقوں میں ناکہ بندی بھی کر رکھی ہے۔


خبر کا کوڈ: 712731

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/712731/لاہور-پی-ایس-ایل-میچز-کے-دوران-موبائل-فون-سروس-بند-کرنے-پر-غور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org