0
Tuesday 20 Mar 2018 10:21

آئی ایم ایف کی پاکستان کیخلاف اقتصادی دہشتگردی نے معیشت تباہ کر دی، رپورٹ

آئی ایم ایف کی پاکستان کیخلاف اقتصادی دہشتگردی نے معیشت تباہ کر دی، رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی پاکستان کیخلاف اقتصادی دہشتگردی نے معیشت تباہ کر دی پاکستان آئندہ تین ماہ کے دوران ملکی تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ حاصل کرنے پر مجبور ہوگا، زرمبادلہ ذخائز انتہائی کم سطح 12.3 ارب ڈالر پر پہنچ گئے ہیں، 18-2017 کے جاری حسابات کا خسارہ 16 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کا خدشہ ہے جو جی ڈی پی کا تقریباً 5 فیصد ہوگا۔ پاکستانی معیشت پر کڑی نظر رکھنے والے ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ ملکی معیشت کی تباہی کی اصل وجہ آئی ایم ایف سے کڑی شرائط پر قرضوں کا حصول ہے، پاکستان سے ناراض امریکی حکومت نے آئی ایم ایف کو جو کڑی شرائط رکھنے کی ہدایت کی تھی اس کے تحت حکومت پاکستان کو اس شرط پر قرضہ دیا گیا تھا وہ 3 سال تک بجلی، گیس سمیت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ان کی مرضی کے مطابق اضافہ کرے گی۔ شرط کو نہ صرف وفاقی حکومت بلکہ نہایت خاموشی سے چاروں صوبوں کی حکومتوں نے بھی قبول کیا تھا اور اس کے نتیجے میں عوام پر زبردست مالی بوجھ پڑا، عوام کی قوت خرید بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کو جکڑنے کیلئے حکومت کو مجبور کیا ہے کہ وہ برآمدات کا حجم گرنے دے اور انکم ٹیکس آرڈیننس کی شق 4 کے تحت ترسیلات زر میں اضافہ ہونے دے، شرائط کے باعث نہ صرف منی لانڈرنگ روکنے کی کوششوں کو نقصان پہنچا بلکہ معیشت پر نہایت تباہ کن اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 712740
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش