0
Tuesday 20 Mar 2018 16:00

پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی محمد ایاز سومرو طویل علالت کے باعث انتقال کرگئے

پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی محمد ایاز سومرو طویل علالت کے باعث انتقال کرگئے
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی محمد ایاز سومرو نیویارک میں طویل علالت کے باعث انتقال کرگئے۔ محمد ایاز سومرو کا شمار بینظیر بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں کیا جاتا تھا، لاڑکانہ سے تین بار رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے۔ 2008ء میں وہ سندھ کے صوبائی وزیر قانون، جیل خانہ جات اور ہاوسنگ کے وزیر بنائے گئے، 2013ء میں وہ این اے 204 سے ایم این اے منتخب ہوئے۔ ایاز سومرو طویل عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے، ایک ماہ قبل انہیں امریکا لے جایا گیا جہاں آج وہ خالق حقیقی سے جاملے۔ ان کے بھائی ریاض سومرو نے محمد ایاز سومرو کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مرحوم کی تدفین آبائی قبرستان شہداد کوٹ میں کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 712793
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش