0
Tuesday 20 Mar 2018 16:36

تمام صوبوں کے اتفاق کے بغیر کوئی ڈیم یا واٹر اسٹوریج قبول نہیں کریں گے، وزیراعلیٰ سندھ

تمام صوبوں کے اتفاق کے بغیر کوئی ڈیم یا واٹر اسٹوریج قبول نہیں کریں گے، وزیراعلیٰ سندھ
اسلام ٹائمز۔ سندھ نے ایک بار پھر اتفاق رائے کے بغیر کوئی ڈیم قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔ وزیرِ اعظم کے نام خط میں مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کے عوام نے پانی کے مسائل پر بہت تکالیف اٹھائیں، وفاق اے این جی عباسی کی رپورٹ سے گائیڈ لائن لے۔ ملک میں پانی کی کمی پر نئی پالیسی کی تیاری، وزیرِ اعلیٰ سندھ کو خدشات نے گھیر لیا، پانی کا ذخیرہ کسی صورت قبول نہیں، مراد علی شاہ نے صاف صاف بتا دیا۔ قومی واٹر پالیسی پر اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ پانی کے مسائل پر سندھ نے پہلے ہی بہت تکالیف اٹھائی ہیں، وفاقی حکومت پانی کی کمی پر پالیسی بنا رہی ہے، مگر تمام صوبوں کے اتفاق کے بغیر کوئی ڈیم یا واٹر اسٹوریج قبول نہیں کریں گے۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے ایجنڈے کے حوالے سے وزیرِ اعظم کو خط لکھ کر واضح کیا ہے کہ پانی زندگی اور معیشت کا ضامن ہے، کہیں ایسا نہ ہو کہ اسٹوریج کی آڑ میں سندھ اور بلوچستان کو پانی سے محروم کردیا جائے۔ مراد علی شاہ نے پانی زخیرہ کرنے کے لئے اے این جی عباسی کی رپورٹ رہنمائی لینے کی تجویز بھی دی اور کہا کہ آئی آر ایس اے ڈیم کے لئے کلیئرنس نہیں دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 712796
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش