0
Tuesday 20 Mar 2018 18:45

رائیونڈ تبلیغی اجتماع ختم، بغیر ٹکٹ ٹرین میں سفر کرنیوالے 794 تبلیغی گرفتار، 12 لاکھ سے زائد جرمانہ

رائیونڈ تبلیغی اجتماع ختم، بغیر ٹکٹ ٹرین میں سفر کرنیوالے 794 تبلیغی گرفتار، 12 لاکھ سے زائد جرمانہ
اسلام ٹائمز۔ رائیونڈ میں تبلیغی اجتماع کے خاتمے پر تبلیغی جماعت کے کارکنوں نے جہاں بسوں، ویگنوں میں سفر کیا وہیں ریل گاڑی کے ذریعے میں ہزاروں کارکنوں نے واپسی کا سفر کیا۔ اس دوران پاکستان ریلوے کی خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں بھی متحرک رہیں اور 794 تبلیغی کارکنوں کو گرفتار کیا گیا جو بغیر ٹکٹ سفر کر رہے تھے۔ بغیر ٹکٹ سفر کرنیوالے مسافروں سے ریلوے انتظامیہ نے کرائے اور جرمانے کی مد میں 12 لاکھ 12 ہزار 110 روپے وصول کئے۔ ڈی سی او ریلوے کا کہنا تھا کہ بغیر ٹکٹ سفر کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن بھی جاری رہا۔ علاوہ ازیں رائیونڈ اجتماع کی بدولت ایک دن میں ریلوے کو 28 لاکھ 24 ہزار 560 روپے آمدن ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 712810
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش