0
Tuesday 20 Mar 2018 21:19

ملتان، کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 2 دہشتگردوں کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ملتان، کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 2 دہشتگردوں کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک ملتان کے جج نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 2 دہشتگردوں کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت میں تھانہ سی ٹی ڈی ملتان کے مطابق بھاری اسلحہ و بارودی مواد لائے جانے کی اطلاع پر 18 مارچ کو کبیروالہ روڈ پر چھاپہ مار کر ملزموں محمدبلال اور زاہد کو گرفتار کرکے ان سے 2 ہینڈگرنیڈ اور ایک پستول برآمد کیا گیا ہے، ملزم حساس تنصیبات اور شخصیات پر حملہ کرنا چاہتے تھے، جن سے مزید برآمدگی کرنی باقی ہے، اس لئے ملزموں کا جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا جائے۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران سی ٹی ڈی پولیس نے 12 سے زائد افراد کو حراست میں لیا ہے جن کے قبضے اسلحہ اور مذہبی منافرت پھیلانے والا مواد ملا ہے، ملتان کے علاوہ ڈیرہ غازیخان میں بھی سی ٹی ڈی کی کاروائیاں جاری ہیں۔
خبر کا کوڈ : 712837
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش